چین میں ایشین ہاتھیوں کی کل تعداد 300 سے تجاوز کر گئی ہے،ماہر حیاتیات

0

حال ہی میں  صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے بیجنگ نارمل یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ برائے گلوبل ڈویلپمنٹ کے ڈین پروفیسر وانگ ہونگ سن نے کہا کہ چینی حکومت نے حیاتیاتی تنوع کو فروغ دینے کے لئے مضبوط پالیسیاں اور اقدامات اپنائے ہیں۔دنیا میں ایشین ہاتھیوں کی کل تعداد کم ہورہی ہے  جبکہ چین میں ایشین ہاتھیوں کی تعداد آہستہ آہستہ 1976 میں 146 سے بڑھ کر آج تک  300 کے قریب ہوگئی ہے۔ایشین ہاتھی، انٹرنیشنل یونین برائے کنزرویشن آف نیچر (IUCN) اور خطرے سے دوچارجنگلی جانوروں اور نباتات کی بین الاقوامی تجارت کے کنونشن کی طرف سے جاری کردہ خطرے سے دو چار جنگلی جانوروں کی فہرست میں شامل ہیں جو  اس وقت صرف جنوبی ایشیاء ، جنوب مشرقی ایشیا اور چین کے  جنوبی سرحدی علاقے میں موجود ہیں۔  غیر قانونی شکار اور رہائش گاہ میں کمی کی وجہ سے ، ایشین ہاتھیوں کی تعداد میں گزشتہ 100 سالوں میں 90فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔اس وقت چین نے ایشین ہاتھیوں کی بقا کے علاقوں میں 11 قدرتی  حفاظتی علاقے قائم کیے ہیں ، اور صوبہ یونان  میں ایشین ہاتھی پروونانس ری پروڈکشن اینڈ ریسکیو سنٹر اور  ایشین ہاتھی مانیٹرنگ اور ارلی وارننگ سینٹر قائم کیا ہے۔ان اقدامات کے نتیجے میں چین میں  ایشیائی ہاتھیوں کی تعداد  میں مستقل اضافہ ہوتا چلا آ رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here