چینی کسٹمز حکام کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، رواں سال کے پہلے پانچ مہینے میں چین کی درآمدات وبرآمدات کی مالیت ایک سو سینتالیس کھرب ساٹھ ارب چینی یوان رہی۔ جس میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں اٹھائیس اعشاریہ دو فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔چینی کمسٹمز کے اہلکار لی کھے وین نے کہا کہ گزشتہ سال جون سے اب تک چین کی ماہانہ درآمدات وبرآمدات کی مالیت میں مسلسل ایک سال سے مثبت اضافہ ہورہا ہے ۔ وبا سے پہلے ۲۰۱۹ کی اسی مدت کے مقابلے میں رواں سال کے پہلے پانچ مہینوں میں درآمدات و برآمدات کی مالیت میں بھی بیس فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے ۔ درآمدات و برآمدات کی مالیت کے حوالے سے چین کی نمایاں کامیابی سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ چینی مارکیٹ میں ترقی کی وسیع گنجائش موجود ہے اور چین کی سپلائی کی صلاحیت مستحکم ہے ۔