چین انڈونیشیا اعلیٰ سطحی مذاکرات اور تعاون کے میکانزم کےپہلے اجلاس کا انعقاد

0

پانچ تاریخ کو چین کے وزیر خارجہ وانگ ای اور انڈونیشیا کے صدر کے خصوصی ایلچی، چین کے ساتھ تعاون کے امور کے انچارچ اہلکار لوہوت نے چین کے جنوبی شہر کوئی یانگ میں چین انڈونیشیا اعلیٰ سطحی مذاکرات اور تعاون کے میکانزم کےپہلے اجلاس کی صدارت کی اور اہم اتفاق رائے حاصل کیا۔
اس دن کے اجلاس کے بعد ، وانگ ای اور لوہوت نے مشترکہ طور پر “چین اور انڈونیشیا کے مابین اعلیٰ سطحی بات چیت اور تعاون کے میکانزم کے قیام کے بارے میں مفاہمتی یادداشت” اور “سمندری تعاون کو مضبوط بنانے سے متعلق چین اور انڈونیشیا کے مابین مفاہمتی یادداشت” پر دستخط کیے۔اس کے علاوہ دونوں فریقوں نے “علاقائی جامع اقتصادی راہداریوں کی مشترکہ تعمیر میں تعاون کو فروغ دینے سے متعلق مفاہمتی یادداشت” اور “علاقائی جامع اقتصادی راہداریوں کی تعمیر میں تعاون کی مشترکہ کمیٹی کے قیام کے بارے میں مفاہمتی یادداشت” کا تبادلہ کیا۔
وانگ ای نے نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کرتےہوئے کہا کہ چین اور انڈونیشیا نے سیاست ، معیشت ،انسانیت اور سمندری تعاون سمیت چار پہلوؤ ں پر دو طرفہ تعاون کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا ہے تاکہ وبا کے بعد کے دور میں دوطرفہ تعلقات کی زیادہ سے زیادہ ترقی کو فروغ دیا جاسکے اور دونوں ملکوں کے عوام کے لئے زیادہ سے زیادہ فوائد پیدا ہوسکیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY