چین آسیان وزرائے خارجہ کے اجلاس کے حوالےسے وزارت خارجہ کی نیوز بریفنگ

0

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے 6 تاریخ کو اعلان کیا کہ 7 سے 8 جون تک ، چین اور آسیان ممالک کے مابین مذاکراتی تعلقات کے قیام کی 30 ویں سالگرہ  منانے کا اجلاس اوردریائے لان زانگ  اور دریائے  میکونگ کے تعاون پر   چھٹاوزرائے خارجہ اجلاس چین کے جنوبی شہر چھون چھنگ میں منعقد ہوگا۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ای آسیان کے فریق کے ساتھ اجلاس میں شریک ہوں گے ۔
ترجمان نے بتایا کہ جناب  وانگ ای ، آسیان ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ مل کر  گزشتہ 30 سالوں میں چین-آسیان تعاون کی کامیابیوں اور تجربے کا معائنہ اور جائزہ لیں گے، انسداد وبا اور معاشی بحالی کے سلسلے میں عملی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کے معیار کو فروغ دینے پر غور کریں گے  اور مشترکہ طور پر علاقائی امن ، استحکام  اور خوشحالی کی ترقی پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ملاقات کے دوران ، جناب وانگ ای آسیان ممالک کے وزرائے خارجہ اور آسیان کے سکریٹری جنرل سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
 دریائے لان زانگ  اور دریائے  میکونگ کا تعاون ایک نئی قسم کا علاقائی تعاون کا طریقہ کار ہے جس میں  چین ،کمبوڈیا ، لاؤس ، میانمار ، تھائی لینڈ اور ویتنام  شامل ہیں۔جناب وانگ وین بین نے کہا کہ اپنے قیام کے بعد  سے اس نظام نے خطے کے  ممالک کی معاشی اور معاشرتی ترقی کو مؤ ثر انداز میں فروغ دیا ہے ۔ چین امید کرتا ہے کہ اس اجلاس کے ذریعے ، تعاون کے پانچ سال کے تجربے کا جائزہ لیا جائےگا ، مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کیا جائےگا ، اور  دریائے لان زانگ  اور دریائے  میکونگ کے طاس کے  اقتصادی ترقیاتی بیلٹ کو مشترکہ طور پر تشکیل دیا جائےگا  ، اور آسیان  کی اقتصادی یکجہتی  کو فروغ دیا جائےگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY