ویکسی نیشن کی “چین کی رفتار” پر امریکی میڈیا کا اظہار حیرت

0

تین تاریخ کو ، ایسوسی ایٹ پریس نے بتایا کہ چین  اپنے ویکسی نیشن منصوبہ کو حیرت انگیز رفتار سے آگے بڑھا رہا ہے  ۔گزشتہ ماہ ، چین میں صرف پانچ دن میں ،کورونا ویکسین کی 100 ملین خوراکیں لگوائی گئیں۔ چین اب ایسا کام کر رہا ہے جو دنیا کا کوئی دوسرا ملک نہیں کرسکتا: اپنے وسیع اثرورسوخ اور گھریلو ویکسین کی طاقتور  صنعت سے فائدہ اٹھا کر  حیرت انگیز رفتار سے  ویکسی نیشن کے عمل کو آگے بڑھا رہا  ہے۔متعلقہ اعداد و شمار کے مطابق دو تاریخ  تک ، چین میں ویکسین کی 704 ملین سے زیادہ خوراکیں لگوائی جا چکی ہیں ، اور ان میں سے نصف مئی میں ہی  مکمل کی گئیں۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کی آن لائن ریسرچ ویب سائٹ” آور ورلڈ  ان ڈیٹا” کے مطابق ، عالمی سطح پر ویکسینوں کی تقریبا 1.9 بلین خوراکیں لگوائی گئیں ، اور ان میں سے ایک تہائی چین کی ہیں۔ویب سائٹ کے مطابق ، چین میں اب روزانہ اوسطاً  19 ملین خوراکیں لگوائی جاتی ہیں ۔امریکہ  ، جس کی آبادی چین کے ایک چوتھائی آبادی پر مشتمل ہے ،  میں  اپریل میں وسیع پیمانے پر   ویکسین نیشن کے عمل کے آغاز کے بعد سے  ایک دن میں صرف 3.4 لاکھ خوراکیں لگوائی جا سکتی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here