وبا کے دوران “دی بیلٹ اینڈ روڈ” انیشیئٹو نے اہم کردار ادا کیا ہے،شنگھائی تعاون تنظیم کے نمائندے

0

سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم دو ہزار اکیس، دو سے پانچ تاریخ تک روس کے شہر  سینٹ پیٹرزبرگ میں منعقد ہوا۔کانفرنس میں شریک افراد نے کووڈ-۱۹ کی وبا کے دوران چین کے “دی بیلٹ اینڈ روڈ” انیشی ایٹو کے اہم کردار کے بارے میں بات چیت کی اور یہ خیال ظاہر کیا کہ  وبا کے دوران ، چین یورپ ریلوے ایکسپریس متعلقہ ممالک کی معیشتوں کے لئے “”لائف بوائے”” بن گئی ہے۔
اس فورم کے دوران ،آن لائن اور آف لائن کی طریقوں سے  “شنگھائی تعاون” کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان ، تاجکستان اور دیگر ممالک کے نمائندوں نے کہا کہ چین کے “دی بیلٹ اینڈ روڈ” اقدام سے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کو ترقی کے مزید مواقع میسر آئیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY