بائیڈن کے متعدد چینی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط ، چین کی سخت مخالفت

0

تین تاریخ کو  چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں سوال پوچھا گیا کہ امریکی صدر بائیڈن نے “چینی فوجی صنعتی اداروں کے خطرے کا جواب دینے” کی بنیاد پر ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط  کے تحت متعدد چینی کمپنیوں کو “بلیک لسٹ” کر دیا  ہے ۔ اس حوالے سے چین کی کیا رائے  ہے ؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان وانگ وین بین نے کہا کہ امریکی حکومت نے  قومی سلامتی  کے بہانے  اپنی قومی طاقت کا غلط استعمال کیا ہے ، اور بلاجواز چینی کمپنیوں پر ڈباو ڈالنے اور  پابندیاں لگانے کی بھر پور کوشش کی  ہے ۔ چین اس کی سخت  مخالفت کرتا ہے۔وانگ وین بین نے  امریکہ سے مطالبہ کیا کہ  وہ منڈی کے قواعد اور اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے  چینی کمپنیوں کوکاروبار اور سرمایہ کاری  کیلئے  منصفانہ اور غیر امتیازی ماحول فراہم کرے ۔ انہوں نے کہا کہ چین چینی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات  کے تحفظ کے لیے لازمی اقدامات اختیار کرے گا ۔  

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here