امریکہ اور جاپان کی یونٹ 731 کے درمیان رابطے کے بارے میں رپورٹ پر چینی وزارت خارجہ کا رد عمل

0

کچھ ذرائع ابلاع نے انکشاف کیا ہے کہ حیاتیاتی ہتھیاروں کی تحقیق کے لئے اعداد و شمار کے حصول کے لئے امریکہ نے جاپان کی “یونٹ 731” کے ساتھ  تعاون کیا ہے۔ یاد رہے کہ  دوسری جنگ عظیم کے دوراں  “یونٹ 731” نے چین میں جارحیت  کا مرتکب رہاتھا ۔اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے چار تاریخ کو کہا کہ امریکہ  ملک کے اندر اور بیرونی ممالک فوجی حیاتیاتی کارروائیوں کے بارے میں شکوک وشبہات کی  کب وضاحت کرے گا؟امریکہ کب عالمی برادری کو جواب دے گا؟

اطلاع کے مطابق دوسری عالمی جنگ کے اختتام کے بعد امریکہ  تسلسل کے ساتھ کئی سالوں  تک  فورٹ ڈیٹرک بیس کے  بیکٹیریا وارفیئر کے ماہرین کو جاپان بھیجتارہا ،اور”یونٹ 731″ کے اہم ارکان کے ساتھ جاپان کے بیکٹیریاوارفیئر کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتا رہا۔ جاپان کے بیکٹیریاوارفیئر کے اعدادوشمار حاصل کرنے کے لیے امریکہ نے دو لاکھ پچاس ہزار جے پی وائی  کی ادائیگی کی  اور “یونٹ 731” کے  سربراہ  کے جرائم کو چھپا تے اور نظر انداز کرتے ہوئے  انہیں فورٹ ڈیٹرک بیس کا کنسلٹنٹ بنایا۔ اسی بنیاد پر   فورٹ ڈیٹرک بیس تیزی سے امریکہ کی حیاتیاتی ہتھیاروں کی تحقیق کی بیس بن گئی۔ اس بیس میں  اس وقت امریکی فوج کا ایک پی 4 سطحی لیب بھی موجود ہے۔چینی ترجمان نے کہا کہ امریکی ذرائع ابلاع کے مطابق ڈیٹرک بیس میں ایسے وائرس کی بڑی تعداد محفوظ ہے، جو انسان کے لیے نقصان دہ ہیں۔ اور اس بیس میں سکیورٹی کے بہت سے خطرات بھی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں موجود امریکہ کے دو سو سے زائد لیبز کے مقامات  حالیہ چند برسوں میں خطرناک امراض اور وائرس کے ماخذ سے مشابہ ہیں۔ امریکی فوج اور جاپان کی یونٹ 731 کے درمیان رابطہ سے یاد آتا ہے  کہ امریکہ کب ملک کے اندر اور بیرونی ممالک  فوجی حیاتیاتی کارروائیوں کے بارے میں شکوک و شبہات کی  وضاحت کرے گا؟امریکہ کب عالمی برادری کو جواب دے گا؟

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here