تین جون کو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے غیر سرکاری دوستی فورم کے لئے تہنیتی پیغام پھیجا۔صدر شی جن پھنگ نے واضح کیا کہ انہوں نے پچھلے سال نومبر میں شنگھائی تعاون تنظیم کے غیر سرکاری دوستی فورم کے قیام کی تجویز پیش کی تھی جس کی تمام رکن ممالک نے حمایت کی تھی ۔ انہوں نے یقین کا ظہار کیا کہ فورم متعلقہ فریقوں کے لئے افہام و تفہیم کے فروغ ، دوستی کی مضبوطی ، اور تعاون کو گہر ا کرنے کیلئے اہم پلیٹ فارم ثابت ہو گا۔صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ امید ہے کہ تمام فریق شنگھائی اسپرٹ پر قائم رہتے ہوئے ایک دوسرے کی حمایت و مدد کریں گے اور تعاون کو مضبوط کریں گے۔ سول سفارت کاری سے فائدہ اٹھا کر تمام ممالک کے عوام کے درمیان تبادلوں کے چینلز کو وسیع کریں گے تاکہ شنگھائی تعاون تنظیم کی ترقی کیلئے مثبت خدمات سرانجام دی جاسکیں ۔شنگھائی تعاون تنظیم کا غیر سرکاری دوستی فورم بیرونی ممالک کے ساتھ دوستی کو فروغ دینے کیلئے چینی عوام کی انجمن ، صوبہ حو بے کی حکومت ، شنگھائی تعاون تنظیم اچھی ہمسائیگی ،دوستی اور تعاون کمیٹی نے مشترکہ طور پر قائم کیا ہے ۔ تین جون کو صوبہ حو بے کے شہر وو ہان میں فورم کا افتتاح ہوا جس کا موضوع عوام کے درمیان دوستی کا فروغ اور “شنگھائی روح کا وارث ” ہے۔