حال ہی میں پولینڈ ، سربیا ، آئرلینڈ اور ہنگری کے وزرائے خارجہ نے یکے بعد دیگرےچین کا دورہ کیا۔ چینی ریاستی کونسلر اور وزیرخارجہ وانگ ای نے گیوئی یانگ میں چار ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی۔ یہ چین کی طرف سےرواں سال یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ پہلی بالمشاقہ ملاقات ہے ۔دونوں فریقوں نے پر خلوص انداز میں مضبوط تبادلے اور وسیع اتفاق رائے کیا ہے۔ اکتیس مئی کو وانگ ای نے ہنگری کے وزیر خارجہ سجالڈو کے ساتھ نامہ نگاروں سے ملاقات کے دوران چین -یورپ تعلقات پر اپنے خیالات کی مزید وضاحت کی۔ وانگ ای نے کہا کہ دو ہزار بیس میں چین اور یورپ نے وبا کے منفی اثرات کے باوجود، دانشورانہ املاک کے حقوق کے تحفظ ، ماحول دوست تبدیلی ، سرمایہ کاری کے معاہدے کے مذاکرات سمیت دیگر شعبوں میں متعدد نتائج حاصل کیے ہیں۔ لیکن مارچ میں یورپ نے غلط معلومات کی بنیاد پر چین کے خلاف یکطرفہ پابندیاں لگانے کا غلط فیصلہ کیا اور چین کی قومی خودمختاری اور قومی وقار کو چیلنج کیا جس کو چینی عوام نے قبول نہیں کیا۔ اس پر چینی حکومت کو بھی جواب دینے کا پورا حق ہے۔چین ، چین-یورپ تعلقات میں موجودہ مشکل صورتحال نہیں دیکھنا چاہتا ہے اور وہ دونوں فریقوں کے بنیادی اور طویل مدتی مفادات سے مطابقت چاہتا ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں فریقین مؤثر طریقے سے رکاوٹوں کو دور کرنے اور ایک نئے باب میں تعاون جاری رکھنے کے لیے باہمی بات چیت کو مزید مضبوط بنائیں گے۔