چین میں عمر رسیدہ آبادی کے مسلے سے نمٹنے کے موضوع پر اکتیس مئی کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کا اجلاس منعقد ہوا ۔ مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں ” زرخیزی کی پالیسیوں کو بہتر بناتے ہوئے آبادی کی طویل مدتی متوازن ترقی کے فروغ کے حوالے سے فیصلے “پر نظرثانی کی گئی ۔ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ عمر رسیدہ آبادی کے مسلے سے فعال طور پر نمٹنا ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی سے تعلق رکھتا ہے ۔ گزشتہ پانچ برسوں میں چین نے ملک بھر سوشل سیکیورٹی سسٹم اورعمر رسیدہ آبادی کے لیے خدمات کے سسٹم کے قیام میں نمایاں پیش رفت کی ہے ۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ریٹائرمنٹ کی عمر میں بتدریج تاخیر کی پالیسی اپنائی جائے گی ۔ پینشن کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا اور عمر رسیدہ افراد کے لیے خدمات کی فراہمی سمیت مختلف نئے اقدامات اختیار کئے جائیں گے ۔ اجلاس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ زرخیزی کی پالیسیوں کی بہتری کے تحت ایک جوڑے کے تین بچے ہوسکتے ہیں ۔ یہ ملک کی آبادی کا ڈھانچہ بہتر بنانے اور انسانی وسائل کے فوائد کو برقرار رکھنے کے لئے موزوں ہے۔