عالمی مالیاتی فورم ۲۰۲۱ کے موسم بہار کا اجلاس انتیس سے تیس مئی تک بیجنگ میں منعقد ہوا ۔ تیس تاریخ کو اس اجلاس میں ایک رپورٹ جاری کی گئی جس کےمطابق دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے مرکزی بنکوں کے چوتھے سالانہ سروے کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ 87 فیصد مرکزی بنک بی آر آئی کو وبا کے بعد اقتصادی بحالی کے لیے مفید سمجھتے ہیں۔ ان میں 75 فیصد کی رائے میں مذکورہ منصوبے ماحول دوست بحالی اور پائیدار ترقی کے لیے سودمند ہوں گے۔
رپورٹ کے نتائج سے ظاہر ہے کہ وبا کے باوجود چین نے دی بیلٹ اینڈ روڈ کی حمایت میں کمی نہیں کی ہے ۔بیشتر مرکزی بنکوں کو امید ہے کہ بی آر آئی آنے والے پانچ برسوں میں اپنے ملک کی شرح نمو کو فروغ دےگا۔
رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ کووڈ-۱۹ سے لڑنے کے ساتھ مختلف ممالک کو کرہ ارض کے لیے کیے گئے اپنے عہد کو پورا کرنے کے لیے تیزی سے کارروائی کرنی چاہیئے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کم کاربن اور صحت مندانہ قدرتی نظام میں سرمایہ لگانا مالیاتی شعبے میں طویل المدتی منفعت کا واحد راستہ ہے۔رپورٹ میں عالمی اقتصادی بحالی کے لیے بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔