ہانگ کانگ کے انتخابی نظام میں بہتری کا مسودہ ضوابط31 مئی سے نافذ العمل

0

چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے محکمہ سیاسی امور کے سربراہ چانگ جیان جونگ نے تیس تاریخ کو انٹرنیٹ کے ذریعے  اپنے ایک  بیان میں کہا کہ ہانگ کانگ کے انتخابی نظام کی بہتری  کے مسودہ ضوابط کے اکیس مئی کو نافذ العمل ہونے  کے بعد ہانگ کانگ کی حکومت کا طرز  حکمرانی  مزید بہتر  ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت  اہم اور تاریخی نوعیت کا قانونی  بل ہے ۔ نئے انتخابی نظام کے تحت ہانگ کانگ کا سیاسی نظام مستحکم ہوگا ،  گو رننس  اور قانون سازی  کے درمیان ساز گار تبادلہ ہو گا ، حکومت کی حکمرانی زیادہ مضبوط  ہوگی اور گورننس کی صلاحیت  اور  معیار   میں بھی بہتری آئے گی۔ چانگ جیان جونگ نے مزید کہا کہ ہانگ کانگ متنوع ، کھلا اور جامع ہے ۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ  ہانگ کانگ  کے وہ  محب وطن شہری جو ہانگ کانگ کی مخلصی سے خدمت کرنا  چاہتےہیں  ،  سیاسی رجحان سے قطع نظر ، قانون کے مطابق سیاست میں حصہ لینے اور معاشرے کے لئے عملی کام کرنے کے مواقع سے فائدہ  اٹھائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here