چین کی وزارت زراعت اور دیہی امور نے انتیس تاریخ کو جاری اپنے بیان میں کہا کہ دیہی صنعت کی بحالی کے لئے ایک اہم اقدام کے طور پر ، چین میں جامع زرعی صنعتی چین کی تعمیر کو وسیع پیمانے پر فروغ دیا جائے گا اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کے لیے چینلز کو وسعت دی جائے گی ۔جامع زرعی صنعتی چین سے مراد یہ ہے کہ خطے کی اہم پیداوار کے سلسلے میں زرعی تحقیق اور ترقی ، پیداوار ، پروسیسنگ ، کھپت اور دیگر اہم عناصر کو موئثر طریقے سے مربوط کیا جائے تاکہ چین کے دیہات مجموعی طور پر ترقی کر سکے۔ تاحال ملک بھر میں 10 بلین یوآن سے زیادہ مالیت کے حامل 34 خصوصی صنعتی گروپ وجود میں آ چکے ہیں ، 7000 سے زیادہ زرعی صنعتی کمیونٹیز قائم ہو چکی ہیں ، اور بڑی تعداد میں جامع زرعی صنعتی چینز کی تشکیل ہو چکی ہے ۔ ایک اندازے کے مطابق اس وقت ، جامع زرعی صنعتی چین میں شامل کسانوں کی فی کس ڈسپوزایبل آمدنی دوسرے کاشتکاروں کے مقابلےمیں 30 فیصد زیادہ ہے ۔چین کی وزارت زراعت اور دیہی امور کے نائب وزیر لیو ہوان شین نےکہا کہ چین میں زرعی شعبے میں جامع صنعتی چین کی وسعت پر زور دیا جائے گا اور ٹھوس اقدامات اختیار کئے جائیں گے ۔