لی کھہ چھِانگ کی دوسری عالمی گرین گول پارٹنرز 2030 سمٹ میں شرکت

0

چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ  نے تیس تاریخ کو  ویڈیو لنک کے ذریعے   دوسری  عالمی گرین گول پارٹنرز 2030 سمٹ  سے اہم خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ  اس وقت وبا بدستور  پوری دنیا میں پھیل رہی ہے ۔ عالمی معیشت  کے عدم استحکام اور  غیر  یقینی عناصر میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ عالمی گرین اور پائیدار ترقی کو شدید  چیلنجز  درپیش ہیں ۔ اس تناظر میں عالمی برادری کو ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیئے ۔ ترقی اور  ماحول کے تحفظ کے مابین ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے بھر پور کوشش کرنی چاہیئے ۔ لی کھہ چھِانگ نے زور دیا کہ دنیا کے سب سے بڑے ترقی پزیر ملک کی حیثیت سے ، چین کے اس صدی کے وسط تک جدت کاری اور  چینی عوام کے خوشحال زندگی گزارنے کے  عمل میں کم کاربن اور سبز ترقی کے حصول کی کوشش کی انسانی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ہے اور اس کو حاصل کرنے کے لئے سخت کوششوں کی ضرورت ہے۔چین معاشی اور معاشرتی ترقی کی جامع سبز تغیر کو فروغ دینے کے لئے سبز اور کم کاربن سرکلر ترقیاتی معاشی نظام  قائم کرے گا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here