چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چیاؤ لی جیان نے اٹھائیس تاریخ کو پریس کانفرنس میں کہا کہ چین، جاپان اور یورپ کے رہنماؤں کے اجلاس کے مشترکہ اعلامیے کے بعض نکات پر عدم اطمینان اور سخت مخالفت کا اظہار کرتا ہے۔ چین مضبوطی سے اقتدار اعلی، قومی سلامتی اور ترقی کے مفادات کا تحفظ کرے گا۔چیاؤ لی جیان نے کہا کہ جاپان اور یورپ کااعلامیہ عالمی امن و استحکام ، خطے کے ممالک کے باہمی افہام و تفہیم اور اعتماد، اور تیسرے فر یق کے مفادات کیلئے نقصان دہ ہے جو ان کے پیش کردہ ” ایک زیادہ محفوظ، جمہوری اور مستحکم دنیا ” کے ہدف کے بھی منافی ہے۔ چیا ؤ لی جیان نے زور دیا کہ تائیوان چین کا حصہ ہے، چین کسی بھی ملک کو کسی بھی طریقے سے تائیوان کے امور میں مداخلت کی اجازت نہیں دے گا۔ چاو لی جیان نے کہا کہ بحری امور کے بارے میں متلقہ ممالک کی مشترکہ کوششوں سے بحیر ہ مشرقی چین اور بحیرہ جنوبی چین کی صورتحال مجموعی طور پر مستحکم ہے۔ چین قومی علاقائی سالمیت اور سمندری حقوق کی مضبوطی سے حفاظت کرتاہے ۔ چین متعلقہ ممالک کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے اختلافات حل کرنے کا خواہاں ہے تاکہ خطے کے امن و استحکام کا مشترکہ طور پرتحفظ کیا جا سکے۔