امریکہ میں چینی سفارت خانے کی جانب سے وبا پر سیاست کرنے والوں پر کڑی تنقید

0

۲۶ مئی کو امریکہ میں قائم چینی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا کہ دنیا کے کچھ لوگوں نے حال ہی میں وائرس کے ماخذ کا سراغ لگانے کے معاملے پر ایک مرتبہ پھر سیاست کھیلی ہے اور  لیبارٹری سے وائرس کے اخراج کی بے بنیاد افواہ کو پھیلا کر اپنی ذہنی پستی کا ثبوت دیا ہے ۔ دنیا میں وبا کی صورتحال اب بھی سنگین ہے اور عالمی برادری توقع کرتی ہے کہ تمام ممالک اس سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کریں گے ،اس صورتحال میں بھی کچھ لوگوں نے ایسی چالوں کو دہرانا شروع کردیا ہے ، یہ لوگ ایسےغیر ذمہ دارانہ اقدامات کےبعد عالمی برادری اور انسانی ضمیر کا سامنا کیسا  کریں گے؟
ترجمان نے کہا کہ پچھلے سال وبا کے پھیلنے کے بعد سے کچھ سیاسی قوتیں وبائی امراض کے خلاف جنگ میں اپنے ہی لوگوں کی ضروریات اور  وبا سے بچاؤ کے لیے عالمی برادری کے تعاون کی خواہش  کو نظرانداز کرتے ہوئے سیاسی ہیرا پھیری اور الزام تراشی کے کھیل میں مصروف رہیں، ان کا یہ روئیہ ایک انسانی المیےکا سبب بنا جس میں بڑی تعداد میں لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY