صدر شی جن پھنگ نے 26 مئی کو نیپالی صدر بدھیا دیوی بھنڈاری سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ اس سال اقوام متحدہ میں چین کی نشست کی بحالی کی 50 ویں سالگرہ ہے ۔چین کے لئے نیپال کی قیمتی مدد کو چین فراموش نہیں کرسکتا۔چین قومی خودمختاری ، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں نیپال کی حمایت جاری رکھے گا ، نیپالی عوام کی آزادانہ ترقیاتی راہ کا انتخاب ، اور نیپال کی معیشت کی حمایت کرتا رہےگا ۔چین نیپال کے ساتھ کثیرالجہتی اور ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لئے پوری کوشش کرتا رہےگا۔
صدر بھنڈاری نے نیپالی حکومت اور عوام کی طرف سے ، چینی کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی 100 ویں سالگرہ پر پرتپاک مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مضبوط قیادت میں چین نے معاشی اور معاشرتی ترقی کی راہ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں ہیں.نیپال کو یقین ہے کہ سی پی سی کی قیادت میں چین پرامن ترقی کی راہ پر زیادہ سے زیادہ کامیابیاں حاصل کرتا رہے گا۔