ستائیس مئی کی صبح ، چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن ، نائب وزیر اعظم ، اور چین-امریکہ جامع اقتصادی مکالمے کے چینی رہنما لیو حہ نے امریکی تجارتی نمائندے ڈائی چھی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی . دونوں فریقوں نے برابری اور باہمی احترام کے رویےکے ساتھ ، پرخلوص ، حقیقت پسند اور تعمیری نوعیت کا تبادلہ کیا۔ دونوں فریقوں کا خیال ہے کہ دوطرفہ تجارت کی ترقی بہت اہم ہے ۔ دونوں نے مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔