چین کی وزارت تجارت کے مطابق رواں سال جنوری سے اپریل تک چین کی بیرونی ممالک میں براہ راست سرمایہ کاری پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تین اعشاریہ تین فیصد بڑھی ہے۔دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک میں غیرمالیاتی براہ راست سرمایہ کاری کی کل مالیت 59600 ملین امریکی ڈالر رہی جو کہ پچھلے سال کی اسی مدت سے ۱۴ فیصد زائد ہے۔
وزارت تجارت کے ترجمان گاؤ فنگ نے ستائیس مئی کو منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ رواں سال جنوری سے اپریل تک چین یورپ تجارتی مالیت میں 42 فیصد اضافہ ہوا ۔موجودہ صورتحال میں چین یورپ تجارت میں مسلسل اضافہ دونوں فریقین کے مابین اقتصادی و تجارتی تعاون کی مضبوطی اور قوت کا عکاس ہے۔انہوں نے اس موقع پر زور دیا کہ چین یورپ سرمایہ کاری معاہدے اور چین امریکہ اقتصادی وتجارتی سمجھوتے کا پہلا مرحلہ باہمی مفادات پر مبنی ہے جو کہ متعلقہ فریقین اور دنیا کے لیے سود مند ہیں۔