چھبیس تاریخ کو منعقدہ بارہویں سالانہ چائنا سیٹلائٹ نیوی گیشن کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں ، چینی سیٹلائٹ نیویگیشن سسٹم کمیٹی کے چیئرمین ،حہ یو بین نے انکشاف کیا کہ گزشتہ سال جولائی میں بیدو -3 عالمی سیٹلائٹ نیوی گیشن سسٹم کے باضابطہ طور پر استعمال میں آنے کے بعد سے ، چین نے ابتدائی طور پر نیوی گیشن سسٹم کا انتظامی نظام قائم کیا اور دنیا بھر کے 120 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں بیدو نظام متعارف کروایا جا چکا ہے ۔کووڈ-۱۹کی وبا پھیلنے کے بعد ، بیدو نظام سے متعلقہ بین الاقوامی تعاون آن لائن جاری رہا ، اوراس کے بین الاقوامی معیار کی تنظیموں میں شامل ہونے کے عمل میں بھی تیزی آرہی ہے۔
