چھبیس تاریخ کو چینی صدر شی جن پھنگ نے عالمی ماحولیاتی عدالتی کانفرنس کو مبارکباد کا خط بھیجا ۔چین کی اعلی ترین عوامی عدالت اور اقوامِ متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے محکمے کے اشتراک سے عالمی ماحولیاتی عدالتی کانفرنس کا ۲۶ مئی کو صوبہ یون نان کے شہر کھون منگ میں افتتاح ہوا ہے۔
اپنے خط میں چینی صدر نے کہا کہ کرہ ارض ہمارا مشترکہ گھر ہے۔دنیا کے مختلف ممالک کو مل کر انسان اور قدرت کی ہم آہنگی کا خوبصورت گھر تشکیل دینے کی کوشش کرنی چاہیے۔چین نئے ترقیاتی تصورات پر ثابت قدم رہتے ہوئے ماحولیاتی تحفظ کو مضبوط بنائے گا اور پوری دنیا میں اس حوالے سے کیے جانے والے تعاون میں مثبت طور پر حصہ لے گا۔چین عالمی برادری کے ساتھ ماحولیاتی تحفظ سے متعلق گورننس کو فروغ دینے کے لیے تعاون کرنے کا خواہاں ہے۔