چین اور ویت نام دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے پر عزم

0

چوبیس تاریخ کو چینی صدر شی جن پھنگ نے  ویت نام کے صدر نگوئن شوان فوک سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔جناب شی نے کہا کہ چین اور ویت نام ہمسایہ ممالک ہیں ۔ دونوں ممالک کی روایتی دوستی دونوں سیاسی جماعتوں اور دونوں ممالک کا مشترکہ اثاثہ ہے ۔ ہم آہنگی دونوں جماعتوں نیز دونوں ممالک کے تعلقات کی ترقی کا رجحان ہے ۔رواں برس چینی کمیونسٹ پارٹی  اپنے قیام کی 100ویں سالگرہ منا رہی ہے۔ چین جدید سوشلسٹ ملک کی جامع تشکیل کے راستے پر گامزن ہے ،ویت نام بھی دو صد سالہ اہداف کی جستجو کررہا ہے ۔ دونوں فریقوں کو اسٹریٹجک اور طویل المدتی تناظر  میں دونوں جماعتوں اور ممالک کے تعلقات کو دیکھنا چاہیئے اور دو طرفہ تعلقات کی ترقی کی صحیح سمت طے کرنی چاہیئے ۔ جناب شی نے کہا کہ دونوں فریقوں کو سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطے کی خصوصی برتری کی بنیاد پر طرز حکمرانی کے تجربات کے تبادلے کو مزید فروغ دینا چاہیئے اور معاشی وتجارتی اور افرادی تعاون کو مزید آگے بڑھانا چاہیئے ۔ 

نگوئن شوان فوک نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ کی قیادت میں چین نے انسداد وبا ، معیشت کی بحالی اور انسداد غربت جیسے تین شعبوں میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ ویت نام کو یقین ہے کہ چین دوسرے صد سالہ ہدف کی تکمیل میں مزید نمایاں کامیابی حاصل کر سکے گا۔ ویت نام ہمیشہ چین کی ترقی کی حمایت کرتا ہے اور چین کے ساتھ سیاسی روابط ، انسداد وبا ، معیشت و تجارت،افرادی اور علاقائی تعاون کو گہرا کرنے پر آمادہ ہے ۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here