۲۲ مئی کو جنوبی افریقہ کے ذرائع ابلاغ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ نےحکومت اور متعلقہ اداروں سے چینی وروسی ویکسینز کو تیزی سے ملک میں متعارف کروانے کا کہا ہے تاکہ جنوبی افریقہ میں ویکسینیشن کے عمل کو مزید فروغ دیا جاسکے۔ جنوبی افریقہ پارلیمنٹ کی امورِ صحت کونسل کے چیئرمین نے مقامی ذرائع ابلاغ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین اور روس کی تیار کردہ ویکسین کو متعارف کرنے سے جنوبی افریقہ میں ویکسینیشن کی رفتار کو تیزتر کرنے اور مزید زندگییوں کو بچانے میں مدد ملے گی۔
اس کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقہ کے وزیر صحت عامہ نے اٹھارہ مئی کو کہا کہ فائزر اور جانسن اینڈ جانسن کی ویکسینز کی ایک کھیپ بر وقت نہیں پہنچی جس سے جنوبی افریقہ کی ویکسین اگلے دو ماہ کے لیے کافی نہیں ہوگی۔ اس وقت حکومت مزید ویکسینز کے حصول کے لیے بھر پور کوشش کررہی ہے تاکہ ویکسینشین کا عمل بلا تعطل جاری رہ سکے ۔