اقوام متحدہ میں چینی وفد کی طرف سے حیاتیاتی تنوع پر سیمینار

0

بائیس مئی ، بین الاقوامی حیاتیاتی تنوع کا دن ہے۔ اکیس مئی کو اقوام متحدہ میں چین کے وفد ، اقوام متحدہ کی تنظیم برائے خوراک و زراعت اور حیاتیاتی تنوع پر کنونشن کے سیکریٹریٹ کے زیر اہتمام” حیاتیاتی تنوع پر کنونشن کی 15 ویں کانفرنس: کھون مینگ کے راستے ،مل کر،  زمین پر زندگی کے معاشرے کا قیام  ” کے موضوع پر انٹرنیٹ سیمینار منعقد ہوا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتریئز نے اپنی تقریر میں کہا کہ اس سال چین کے صوبہ یون نان کے شہر کھون مینگ میں ہونے والی  “حیاتیاتی تنوع  کنونشن کی 15 ویں کانفرنس” ایک انتہائی اہم کانفرنس ہوگی۔
اقوام متحدہ میں چین کے نمائندے جانگ جون نے اپنے خطاب میں کہا کہ انسانوں کو اپنی  آنکھوں کے تحفظ کی طرح  قدرتی ماحول  کی بھی حفاظت کرنی چاہیےاور انسانوں اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے کام کرنا چاہیے.
اطلاعات کے مطابق حیاتیاتی تنوع کنونشن کی 15 ویں کانفرنس رواں سال گیارہ اکتوبر سے چوبیس اکتوبر تک چین کے شہر کھون مینگ میں منعقد ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here