“بابائےہائبرڈ چاول” یوآن لونگ پھنگ انتقال کر گئے

0

پہلے ہائبرڈ چاول کو فروغ دینے اور اس کے ذریعے بے شمار افراد کی بھوک مٹانے  والے مایہ ناز چینی سائنسدان یوآن لونگ پھنگ، ۲۲ مئی کی دوپہر  91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ 
 یوآن لونگ پھنگ ،۱۹۳۰ میں بیجنگ میں پیدا ہوئے ۔ ۱۹۷۳ میں انہوں  نے اعلی پیداوار کے حامل دنیا کے پہلے  ہائبرڈ چاول کی کاشت اور اس کے فروغ میں کامیابی حاصل کی جسے بعد میں ناصرف چین بلکہ دیگر ممالک میں بڑے پیمانے پر کاشت کیا گیا اور اس کی پیداوار میں اضافہ ہوا. یوآن نے پانچ دہائیوں تک اس ہائبرڈ چاول پر تحقیق کی اور اس کے فروغ کا کام جاری رکھا جو کہ اب تیسری جینریشن تک پہنچ چکا ہے۔ اعداد و شمار  کے مطابق  چین میں ہائبرڈ چاول لگانے والا علاقہ  16 ملین ہیکٹر سے زائد  ہو چکا ہے، یہ چاول کی مجموعی کاشت والے علاقے کا  57 فیصد  ہے جو  سالانہ  80 ملین افراد کی خوراک بنتا ہے ۔
یوآن لونگ پھنگ کے انتقال کی خبر چینی سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی اور انٹر نیٹ صارفین نے ان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے لکھا ، ” دن میں تین مرتبہ ، کھانے کی میز پر چاولوں کی مہک ہمیشہ آپ کی یاد دلائے گی”۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here