چین اور پاکستان کے وزرائےاعظم کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت

0

بیس مئی کو چینی وزیراعظم لی کھہ چھیانگ نے دعوت پر پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔ لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ چین پاک دوستی طویل عرصے سےقائم ہے ۔ کل چین پاک سفارتی تعلقات کے قیام کی سترویں سالگرہ منائی جائےگی ۔ دونوں ممالک کے صدور ایک دوسرے کو تہنیتی پیغامات ارسال کریں گے ۔ چینی وزیراعظم نے  امید ظاہر کی کہ دونوں فریقوں کو اعلیٰ معیاری تبادلوں کو برقرار رکھتے ہوئے مشترکہ مفادات کی بنیاد پرباہمی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہیئے اور چین پاک چار موسموں کے اسٹریٹجک تعاون کے برادرانہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانا چاہیئے ۔دونوں ممالک کے وزرائےا عظم نے کووڈ -۱۹  کی وبا کے مقابلے کے حوالےسے عالمی تعاون کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا ۔ جناب لی نے کہا کہ وائرس بنی نوع انسان کا مشترکہ دشمن ہے ۔ عالمی برادری کو تعاون کے ذریعے اس کو شکست دینی چاہیئے ۔ چین انسداد وبا میں پاکستان کی بھرپور حمایت کرنے پرتیار ہے ۔ جناب عمران خان نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اعلیٰ سطحی  تبادلوں کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے ۔ موجودہ صورت حال میں پاکستان انسداد وبا کے بارے میں  چین کے ساتھ مزید تعاون کرنا چاہتا ہے ۔ اس کے علاوہ پاکستان چین کے ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندی تک پہنچانے پر بھی تیار ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here