چین کے قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کی جانب سے چین میں کاروباری ماحول کی بہتری کے لئے پالیسی کا تعارف

0

اٹھارہ مئی کو چین کے  قومی ترقی و اصلاحات  کمیشن اور عالمی اقتصادی فورم نے مشترکہ طور پر سال دو ہزار اکیس میں  سرکاری اداروں  اور کاروباری اداروں کے درمیان پہلے تبادلے کا انعقاد کیا۔ کانفرنس میں بین لاقوامی کاروباری اداروں سے چین کے”چودہویں پانچ  سالہ منصوبہ ” میں غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے  ، کاروباری ماحول کو بہتر بنانے  اور بین الاقوامی صنعتی چین اور سپلائی چین کو ہموار بنانے  سے متعلق اقدامات کا تعارف پیش کیا گیا۔سال دو ہزار بیس میں دنیا بھر  میں  وبائی صورتحال کے تناظر میں سرحد پار براہ راست سرمایہ کاری میں نصف کمی آئی ہے۔ تاہم چین میں آنے والی غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔ چین کے ترقی و  اصلاحات کے قومی کمیشن کے نائب سربراہ ننگ جی جہ کے مطابق چین میں غیرملکی سرمایہ کاری تسلسل کے ساتھ آرہی ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ چین میں کھلےپن کو تیزی سے وسیع کیا جارہا ہے ، کاروباری ماحول بہتر ہورہا ہے اور اقتصادی ترقی کے زیادہ مواقع اور وسیع گنجائش موجود ہے۔ان کے مطابق غیرملکی سرمایہ کاری کے لیے منفی فہرست مختصر ہو نے اور چین اور آس پاس کے ممالک کے درمیان دو طرفہ اور کثیرالجہتی سرمایہ کاری اور تجارت پر عمل درآمد کے ساتھ ساتھ مستقبل میں چین میں غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی بڑی توقعات بھی موجود ہے۔کانفرنس میں شریک بین لاقوامی کاروباری اداروں نے چینی مارکیٹ سے توقعات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ چین میں سرمایہ کاری میں اضافہ کریں گے۔انہوں نے چین میں ترقی کے نئے ڈھانچے میں شرکت کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here