چین کی آبنائے تائیوان میں امریکی بحری جنگی جہاز کی آمد و رفت کی مذمت

0

چین نے بدھ کے روز آبنائے تائیوان سے گزرنے والے امریکی بحری جنگی جہاز کی آمد و رفت پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ چین کی جانب سے جاری بیان میں اس جنگی جہاز کی خطے میں آمد کی سخت مخالفت کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سے علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچا ہے۔پیپلزلبریشن آرمی کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان سینئر کرنل چانگ چون ہوئی نے بدھ کی صبح جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ چین نے آبنائے تائیوان  سے گزرنے والے امریکی جنگی جہاز کے پورے سفر پر قریبی نظر رکھی ہوئی ہے اور چینی فوج  تمام  ممکنہ خطرات اور اشتعال انگیزیوں سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔منگل کے روز ، امریکہ نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ گائیڈڈ میزائل کو تباہ کرنے والا امریکی جنگی بحری جہاز “بین الاقوامی قانون کے مطابق ،” آبنائے تائیوان کے راستے سے معمول کے  مطابق گزرا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here