چین کا ترقی یافتہ ممالک پر ویکسین کی برآمد پر پابندی اٹھانے پر زور

0

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے اٹھارہ تاریخ کو پریس کانفرنس میں کہا کہ ترقی پزیر ممالک میں ویکسین کی قلت سے نمٹنے کے لیے ترقی یافتہ ممالک کو ویکسین کی برآمد پر عائد پابندی فی الفور اٹھانا چاہیئے۔اس سے قبل چین کی جانب سے کووڈ-۱۹ ویکسین کے دانشورانہ املاکی حقوق سے دستبرداری کی حمایت کا اعلان کیا گیا تھا۔ترجمان نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں بروقت اور منصفانہ ویکسین کی فراہمی اس وقت ایک کلیدی مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک بالخصوص امریکہ نے اپنی ضروریات سے کہیں زیادہ ویکسین زخیرہ کر رکھی ہے۔ لہذا ان ممالک کی جانب سے ویکسین کی برآمد پر عائد پاپندی فوری اٹھانا نہایت اہم ہے تاکہ ویکسین کے حوالے سے ترقی پذیر ممالک کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے ۔ ترجمان نے اعادہ کیا کہ چین ترقی پذیر ممالک میں ویکسین کی فراہمی کے لیے اپنا مثبت کردار  جاری رکھے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here