17 مئی کو ، چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے افغان وزیر خارجہ حنیف اتمر سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔وانگ ای نے کہا کہ چین افغانستان کی اپنے بنیادی مفادات کے تحفظ کے لئے کوششوں کو مکمل طور پر سراہتا ہے۔چین ہمیشہ کی طرح ، افغانستان کی آزادی ، خودمختاری اور وقار کے لئے آواز بلند کرتا رہے گا۔ چین اس وبا سے نمٹنے کے لئے افغانستان اور جنوبی ایشیائی ممالک کے لئے ضروری مدد فراہم کرتا رہے گا ۔ چین افغانستا ن کی انسداد دہشت گردی کی صلاحیتوں کو مستحکم کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔وانگ ای نے کہا کہ چین افغان امن اور مفاہمت کے عمل میں نمایاں کردار ادا کرنے کے لئے افغان حکومت کی حمایت جاری رکھے گا اور تمام فریقوں سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی حمایت اور ان پر عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کرے گا ، خاص طور پر افغانستان کی صورتحال کی ہموار منتقلی کو فروغ دیا جائے گا تاکہ دہشت گرد قوتوں کی بحالی سے بچا جاسکے۔
حنیف اتمر نے افغانستان کو انسان دوست اور ترقیاتی امداد فراہم کرنے کے لئے چین کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔