چینی وزارت دفاع کے مطابق ، چینی صدر شی جن پھنگ نے اعلان کیا تھا کہ چین کووڈ ویکسین کو عالمی سطح پر عوامی پیداوار بنانے کی پوری کوشش کرےگا تاکہ ویکسین کی دستیابی اور منصفانہ تقسیم ممکن ہو سکے۔ چینی صدر کے اس وعدے پر عمل درآمد کے لئے ، شمالی مقدونیا کی فوج کی درخواست پر اور سنٹرل ملٹری کمیشن کی منظوری سے ، چینی فوج کی طرف سے عطیہ کردہ کووڈ ویکسین کی ایک کھیپ 15 مئی کو شمالی مقدونیا کے فوج کے حوالے کی گئی ۔