چین کےقومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے اہل کار نے تیرہ تاریخ کو شنگھائی میں کہا کہ غیر ملکی کمپنیاں چین کی معاشی ترقی کا ایک اہم حصہ ہیں ۔ چین امریکی کمپنیوں سمیت غیر ملکی صنعتی و کاروباری اداروں کے ساتھ نئے عہد کے نئے مواقع سے مشترکہ طور پر فائدہ اٹھانے کا خواہاں ہے ۔ چین میں امریکی کمپنیوں کو چین کی نئی ترقیاتی ساخت میں بہتر طور پر شرکت کے لئے ، قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے متعلقہ اہل کاروں نے 13 تاریخ کو چین میں 75 امریکی کمپنیوں اور چیمبر آف کامرس کے 92 نمائندوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے محکمہ بین الاقوامی امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر گاؤ جیان نے زور دیا کہ مستقبل میں چین اپنا دروازہ مزید وسیع کرے گا ۔چینی مارکیٹ کو عالمی منڈی ، مشترکہ منڈی ، اور سب کی منڈی بننے دے گا ۔