چین کی وزارت تجارت کے تیرہ تاریخ کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں سال جنوری سے اپریل تک چین میں نئی غیر ملکی کمپنیوں کی تعداد 14533 تک پہنچ گئی جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 50.2فیصد زیادہ ہے ۔ اس کے علاوہ استعمال شدہ غیر ملکی سرمائے کا حجم 397.07 بلین تھا ، جس میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 38.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ شعبہ جات کے لحاظ سے سروسز کے شعبے میں استعمال شدہ غیر ملکی سرمائے میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے ، اس کے بعد ہائی ٹیکنالوجی کا شعبہ ہے ۔