بارہ مئی کو امریکی محکمہ خارجہ نے نام نہاد “2020 بین الاقوامی مذہبی آزادی رپورٹ” جاری کی ، جس میں چین کی مذہبی پالیسیوں اور مذہبی آزادی کی صورت حال پر بلا جواز تنقید کی گئی۔اس سلسلے میں تیرہ تاریخ کو چینی وزارت خارجہ کی ایک باقاعدہ پریس کانفرنس میں ، وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے کہا ہے کہ چین کے بارے میں امریکی نام نہاد رپورٹ حقائق کو نظرانداز کرتی ہے اور نظریاتی تعصب سے بھری ہوئی ہے۔ سنکیانگ جیسے موضوعات پر اس طرح کی غلط معلومات پھیلانا چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔ چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ہوا چھون اینگ نے اس بات پر زور دیا کہ چینی حکومت قانون کے مطابق شہریوں کے مذہبی عقیدے کی آزادی کا تحفظ کرتی ہے۔ چین میں قریباً 200 ملین مذہبی لوگ موجود ہیں ۔ 380000 سے زیادہ مذہبی مبلغین ، تقریباً 5500 مذہبی تنظیمیں ، اور 140000 سے زیادہ ریجسٹرڈ مذہبی مقامات موجود ہیں۔ چین میں تمام نسلی گروہوں کے لوگ مذہبی عقیدے کی مکمل آزادی سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ ہم امریکہ سے حقائق کا مقابلہ کرنے اور ان کا احترام کرنے ، تعصب کو ترک کرنے ، سال بہ سال نام نہاد رپورٹس کی اشاعت بند کرنے اور چین کے داخلی معاملات میں مداخلت کے لئے مذہبی امور کا استعمال بند کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔