امریکہ سمیت مغربی ممالک کی طرف سے منعقدہ سنکیانگ سے متعلق کانفرنس ایک سیاسی ڈرامے کےسوا کچھ نہیں, اقوام متحدہ میں چینی وفد کا ترجمان

0

مقامی وقت کے مطابق، بارہ مئی کو اقوام متحدہ میں چینی وفد کے ترجمان نے امریکہ، برطانیہ، جرمنی سمیت بعض ممالک اور این جی او کی طرف سے منعقدہ چین کے سنکیانگ میں نام نہاد ” انسانی حقوق کی صورتحال ” سے متعلق کانفرنس کی سخت مذمت اور مخالفت کی۔ترجمان نے نشاندہی کی کہ یہ  کانفرنس  جھوٹ اور غلط معلومات سے بھری ہوئی ہے ، اور یہ ایک مکمل سیاسی  ڈرامہ  ہے۔ ترجمان نے نشاندہی کی کہ کانفرنس  کے  اہتمام کرنے والوں کو  سنکیانگ کے انسانی حقوق کی صورتحال کی  کوئی پرواہ نہیں  ہے ۔سنہ انیس سو نوے سے دو ہزار سولہ تک سنکیانگ میں ہزاروں پُرتشدد اور دہشت گردی کے واقعات  ہورہے تھے جس سے سینکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو رہے تھے ۔ اس وقت امریکہ سمیت بعض ممالک کو سنکیانگ کے انسانی حقوق  کی کوئی پرواہ نہیں تھی اور دہشت گردوں کے ہاتھوں  ہونے والی اندھا دھںد  ہلاکتوں کو نظرانداز کیا جارہا تھا ۔ اب چین کی کوششوں کے نتیجے میں سنکیانگ میں گزشتہ چار برسوں  کے دوران کوئی  دہشت گرد حملہ نہیں ہوا۔ سماج مستحکم  ہے، عوام کی زندگی خوشگوار  ہے۔ یہ  ممالک  کہتے ہیں کہ “سنکیانگ میں انسانی حقوق کی صورتحال خراب  ہے “۔ یہ کتنا مضحکہ خیز ہے!

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here