چین امریکی کمپنیوں سمیت غیر ملکی صنعتی و کاروباری اداروں کے ساتھ نئے عہد کے نئے مواقع سے مشترکہ طور پر فائدہ اٹھانے کا خواہاں ہے ، چین کا قومی ترقی و اصلاحات کمیشن

0
چین امریکی کمپنیوں سمیت غیر ملکی  صنعتی و کاروباری اداروں کے ساتھ نئے عہد کے نئے مواقع سے مشترکہ طور پر فائدہ اٹھانے کا خواہاں ہے ، چین کا قومی ترقی و اصلاحات کمیشن_fororder_9

چین  کےقومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے اہل کار نے تیرہ تاریخ کو شنگھائی  میں کہا کہ غیر ملکی کمپنیاں چین کی معاشی ترقی کا ایک اہم حصہ ہیں ۔ چین امریکی کمپنیوں سمیت غیر ملکی  صنعتی و کاروباری اداروں کے ساتھ نئے عہد کے نئے مواقع سے مشترکہ طور پر فائدہ اٹھانے کا خواہاں ہے ۔ چین میں امریکی کمپنیوں کو چین  کی نئی ترقیاتی ساخت میں بہتر طور پر  شرکت کے لئے ، قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے متعلقہ اہل کاروں  نے 13 تاریخ کو چین میں 75 امریکی کمپنیوں اور چیمبر آف کامرس کے 92 نمائندوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر قومی ترقی و اصلاحات کمیشن  کے محکمہ بین الاقوامی امور  کے ڈپٹی ڈائریکٹر گاؤ جیان نے زور دیا کہ مستقبل میں  چین اپنا دروازہ  مزید وسیع کرے گا ۔چینی مارکیٹ کو عالمی منڈی ، مشترکہ منڈی ، اور سب کی منڈی بننے دے  گا ۔ 

SHARE

LEAVE A REPLY