140 کروڑ چینی عوام کی جنگ،غربت،بھوک اور وبائی امراض سے نجات انسانی حقوق کا بڑا ثمر ہے ،چین کی وزارت خارجہ

0
140  کروڑ چینی عوام کی جنگ،غربت،بھوک اور وبائی امراض سے نجات انسانی حقوق کا بڑا ثمر ہے ،چین کی وزارت خارجہ_fororder_11

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے دس تاریخ کو رسمی کانفرنس میں کہا کہ 140  کروڑ چینی عوام کی جنگ،غربت،بھوک اور وبائی امراض سے نجات انسانی حقوق کا بڑا ثمر ہے اور عالمی انسانی حقوق کے لیے چینی کمیونسٹ پارٹی کی بڑی خدمت بھی ہے۔
“چین میں غربت کے خاتمے،ترقی اور انسانی حقوق “کے عنوان سے سیمینار آٹھ تاریخ کو صوبہ فو جیان کے شہر نینگ دہ  میں منعقد ہوا۔چین میں کیوبا کے سفیر  کار لوس مگیل پیریرا  نے کہا کہ کووڈ-۱۹ کا مقابلہ کرنے کے ساتھ ساتھ چین نے انتہائی غربت کے خاتمے کے ہدف کو پورا کیا جو عظیم کامیابی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ساٹھ برسوں  سے امریکہ  نے کیوبا پر پابندیاں عائد  کی ہیں  جو “نسل کشی ” کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ کیوبا انسانی حقوق کو سیاسی رنگ دینے اور اس میں دوہرا معیار اپنانے کی مخالفت کرتا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے کہا کہ چین انسانی حقوق کے شعبے میں عالمی تعاون و تبادلوں کو مثبت طور پر فروغ دے رہا ہے اور ترقی پزیر ممالک کی مدد بھی کر رہا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ امریکہ کو انسانی حقوق کو سیاسی رنگ دینا ترک کرنا چاہیئے،کیوبا سمیت  مختلف ممالک پر یک طرفہ پابندیوں اور ناکہ بندی کو مکمل  طور پر ختم کرنا چاہیئے ، یہی عالمی برادری کی بھی آواز   ہے

SHARE

LEAVE A REPLY