امریکہ سے چھوٹے سیاسی گروپوں کی تشکیل نہ کرنے کا مطالبہ ، چینی وزارت خارجہ

0
امریکہ سے چھوٹے سیاسی گروپوں کی تشکیل نہ کرنے کا مطالبہ ، چینی وزارت خارجہ_fororder_0511华春莹

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے گیاہ تاریخ کو  معمول کی پریس کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے پیش کردہ  اپنی کثیرالجہتی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے بیان کے تناظر میں کہا کہ چین کو امید ہے کہ امریکہ اپنی باتوں پر عمل کرے گا ، اور  چھوٹے سیاسی  حلقے بنانے کی خواہش نہیں رکھے گا۔ سلامتی کونسل کے “کثیرالجہتی کو برقرار رکھنے اور بین الاقوامی نظام کو اقوام متحدہ کےبطور مرکز برقرار رکھنے” کے  حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ، امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے اعتراف کیا کہ امریکہ نے حالیہ برسوں میں قواعد پر مبنی بین الاقوامی آرڈر کی خلاف ورزی کی ہے ، اور کہا کہ امریکہ کثیرالجہتی اداروں میں حصہ لے رہا ہے اور جاری رکھے گا۔ اس کے تناظر میں  ہوا چھون اینگ نے کہا کہ  گزشتہ  ایک عرصے  میں امریکہ نے بین الاقوامی سطح پر ” امریکہ فرسٹ ”  کی پالیسی کی پیروی کی ہے ، اپنے عہد کو توڑ دیا ہے اور معاہدوں  سے پیچھے ہٹ گیا ہے  ۔اس کے نتیجے میں  کثیرالجہتی کو  شدید   نقصان پہنچا ہےاور اقوام متحدہ کی قیادت  میں بین الاقوامی نظام  کو  کمزور کردیا گیا ہے ۔ انہوں  نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ امریکہ اپنی باتوں پر عمل کرے گا۔  

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here