حال ہی میں عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایدہانوم گیبریسس نے چینی کمپنی سائنو فارم کی تیار کردہ کووڈ-19 ویکسین کو ہنگامی استعمال کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔یہ ویکسین مذکورہ فہرست میں شامل پہلی غیر مغربی ویکسین ہے اور یہ پہلی دفعہ ہے کہ متعدی بیماری کے خلاف چین کی ویکسین عالمی ادارہ صحت کی ہنگامی استعمال کی فہرست میں شامل کی گئی ہے۔اس حوالے سے 10 مئی کو چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سائنوفارم کی تیار کردہ کووڈ- ۱۹ ویکسین عالمی ادارہ صحت کی جانب سے تصدیق شدہ محفوظ ، موثر اور اعلیٰ معیار کی حامل ویکسین ہے۔ چین عالمی برادری کے ساتھ مل کر ویکسین کی ترقی پزیر ممالک میں منصفانہ تقسیم کو فروغ دے گا ۔چین نے اعلان کیا کہ چین کاوکس کے لئے ایک کروڑ ویکسین عطیہ کرے گا جن سے ترقی پزیر ممالک کی ہنگامی ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔ چین نے ہمیشہ اپنے وعدے پورے کئے ہیں، چین اس مرتبہ بھی اپنا وعدہ پورا کرے گا۔