سنکیانگ میں نام نہاد “نسل کشی” کا کوئی وجود نہیں،اطالوی اسکالر

0
سنکیانگ میں نام نہاد "نسل کشی" کا کوئی وجود نہیں،اطالوی اسکالر_fororder_22

اٹلی کے ماہر معیشت اور سابق نائب وزیر اقتصادی ترقی مشل جیراچی نے سات تاریخ کو سنکیانگ میں چائنامیڈیا گروپ کو انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ سنکیانگ میں پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی ہو رہی ہے اور اقلیتی قومیت کے خلاف نام نہاد “نسل کشی ”  کا کوئی وجود نہیں ہے ۔
   جیراچی نےحالیہ دنوں سنکیانگ کے متعدد علاقوں کا دورہ کیا اور مقامی لوگوں ،صنعت کاروں،سرکاری اہلکاروں اور ماہرین و اسکالرز  کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ سنکیانگ چین کے دوسرے صوبوں سے مختلف نہیں ہے اور سنکیانگ میں “نسل کشی ” کے حوالے سے الزام عجیب ہے۔چینی حکومت اقلیتی قومیتوں کے لیے ترجیحی پالیسی اپناتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سنکیانگ میں سنگین نوعیت کے پرتشدد دہشت گردانہ واقعات رونما ہورہے  تھے  ،چینی  حکومت نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے لازمی اقدامات اختیار کیے  جو موثر ثابت ہوئے ہیں۔
   مشل جیراچی نے نشاندہی کی کہ بعض مغربی سیاستدان ذاتی یا سیاسی مفادات کے حصول کے لیے انسانی حقوق کی آڑ میں حملے کررہے ہیں جن کے آخر میں نقصان اٹھانے والے یورپی صنعتی ادارے اور عوام ہونگے۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here