حال ہی میں امریکی وبائی امراض کے کنٹرول اور روک تھام کے مرکز کی طرف سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق، دو ہزار بیس میں امریکہ بھر میں کل چھتیس لاکھ پچوں کی پیدائش ہوئی۔ جو 2019 میں 3.74 ملین سے کم ہے،اور پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں چار فیصد کم ہے۔ امریکہ میں نوزائیدہ بچوں کی تعدادمسلسل چھ سالوں سے کم ہورہی ہے۔ یہ تعداد سال 1979 سے لے کر اب تک سب سے کم ہے۔ 2014 کے بعد سے، امریکی عمومی زرخیزی میں اوسط دو فیصد کے ساتھ مسلسل کم ہوئی ہے. پیدائش میں کمی کا رجحان نوجوان خواتین میں زیادہ واضح ہے. رپورٹ میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ امریکہ میں روزانہ مرنے والے افراد کی تعداد پیدائش کی تعداد سے کہیں زیادہ ہے.امریکی ماہر کا کہنا ہے کہ پیدائش کی شرح میں کمی سے پتہ چلتا ہے کہ بہت سے لوگوں کو ہاؤسنگ اور خوراک جیسے اہم وسائل کی کمی کا سامنا ہے۔ بے روزگاری میں اضافہ بھی شرح پیدائش میں کمی سے تعلق رکھتا ہے۔
بروکن سوسائٹی کی دسمبر 2020 کی پیش گوئی کے مطابق، 2021 میں امریکہ میں نوزائیدہ بچوں کی تعداد میں تقریبا تین لاکھ کی کمی ہوگی۔