چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے صدرمقام ہائی کھو میں منعقد ہونے والی چین کی پہلی انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو میں ۶۹ ممالک اور علاقوں کے ۶۴۸ کاروباری ادارے شریک ہیں۔ چین میں تعینات سوئٹزرلینڈ ، متحدہ عرب امارات اور انڈونیشیا سمیت اکیس ممالک کے تقریباً پچاس سفارتی اہلکار بھی شریک ہیں۔وہ مختلف طریقوں سے اپنے ملک کے کاروباری اداروں کی حمایت کررہے ہیں۔ ایکسپو میں شریک انٹرنیشنل کاروباری اداروں نے ایکسپو پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے آئندہ ایکسپو میں شرکت کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔موجودہ ایکسپو کے مہمان ملک سوئٹزرلینڈ کے سفیر نے بتایا ہے کہ ہائی نان میں آزاد بندرگاہ کی تعمیر سوئٹزرلینڈ اور چین کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے ۔ سوئٹزرلینڈ کے کاروباری ادارے اس موقع سے استفادہ کرنے کے خواہاں ہیں۔ہائی نان کے بین الاقوامی معاشی ترقیاتی بیورو کے پریس افسر اور قازقستان سے تعلق رکھنے والے تلینوف رسلان نے بتایا ہے کہ انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو کی تیاری میں چین میں تعینات متعدد ممالک کے اداروں کی حمایت کی گئی ہے۔