چین کی جنرل کسٹمز انتظامیہ کے حال ہی میں جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ، رواں سال کے پہلے چار مہینوں میں چین کے تجارتی سامان کی درآمد ات اور برآمدات کی کل مالیت 11.62 ٹریلین یوآن رہی ، جس میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 28.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کی درآمدات اور برآمدات مستحکم اور بہتر انداز میں ترقی کر ہی ہیں۔غیر ملکی میڈیا اور ماہرین کا خیال ہے کہ چین کی نمایاں تجارتی کارکردگی عالمی معیشت کی بحالی کا باعث بننے گی ۔ امریکی کنزیومر نیوز اور بزنس چینل نےاپنے مضامین میں لکھا ہے کہ اپریل میں چین کی برآمدات میں اضافہ “توقعات سے تجاوز کر گیا” اور اس کا مستقبل مزید روشن ہے۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چینی سامان کی عالمی طلب اب بھی بہت زیادہ ہے۔ جبکہ امریکہ کی بلومبرگ نیوز ایجنسی نے پیش گوئی کی ہے کہ چین کی بقایا تجارتی کارکردگی توقع سے زیادہ بہتر رہے گی۔تھائی لینڈ کے ایک مشہور ماہر اقتصادیات کا کہنا ہے کہ وبا کی صورتحال کے تحت ، چین کی مضبوط درآمد ات اور برآمد ات نے ایک بار پھر یہ ثابت کردیا ہے کہ عالمی معیشت میں چین کی اہم پوزیشن اپنی جگہ قائم ہے اور چینی معیشت عالمی معیشت کے لئے ایک طاقتور قوت محرکہ ہے۔ برطانیہ میں عالمی معیشت کی تحقیقات سے متعلق تھنک ٹینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق عالمی معیشت کی بحالی کے ساتھ ساتھ چین کی برآمدات میں بھی اضافہ جاری رہے گا اور دوسری طرف چینی معیشت کی بحالی کے ساتھ ساتھ اس کی درآمدات کا رجحان بھی بہتر ہوتا رہے گا ۔