حال ہی میں آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے یورپی پارلیمنٹ کے ممبر مائک والیس نے سوشل میڈیا پر چین کے حوالے سے ایک ورچوئل خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے گزشتہ چند دہائیوں میں چین کی ترقیاتی کامیابیوں کا حوالہ دیا، اور یورپ سے اپیل کی کہ وہ “امریکی سرپرستی میں چلنا چھوڑ دیں” اور چین سے مسابقت کے بجائے تعاون کو مضبوط بنائیں۔
والیس نے مزید کہاکہ چین نے انسانی تاریخ میں تخفیف غربت کے سب سے بڑے منصوبے کو حال ہی میں پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے، جبکہ مغربی ممالک میں بے گھر افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ چین موسمیاتی مسائل کے خاتمے اور انسداد وبا میں بھی دنیا میں صف اول میں کھڑا ہے۔ چین انفراسٹرکچر اور عوامی خدمات کے ایسے مختلف منصوبے ترتیب دے رہا ہے جو ہمارے لیے ایک خواب کی مانند ہیں۔ گزشتہ چند دہائیوں میں چین نے کسی بھی ملک کو نشانہ نہیں بنایا ہے اور نہ ہی کسی ملک پر پابندیاں عائد کی ہیں۔