چین کے سنہرے مستقبل کے لیے شی جن پھنگ اور ان کی والدہ محترمہ کی جدوجہد

0

شی جن پھنگ کی والدہ محترمہ کا نام چھی شین ہے ۔ انہوں نے مارچ انیس سو انتالیس  میں جاپانی جارحیت کے خلاف جنگ  میں شرکت کی اور  وہ  چینی کمیونسٹ  پارٹی کی ایک فعال رکن بن گئیں ۔ اس وقت ان کی عمر صرف پندرہ سال  تھی  ۔ والدہ صاحبہ کے اقوال و افعال  نے شی جن پھنگ کی کردار سازی میں ایک مثالی کردار ادا کیا۔تیرہ جنوری انیس سو انہتر  کو شی جن پھنگ ایک تعلیم یافتہ نوجوان کی حیثیت سے صوبہ شائن شی کے گاؤں لیانگ جیا حہ پہنچے ۔ اس وقت ان کی عمر  بھی  پندرہ برس تھی ۔ وہاں اپنے سات سالہ قیام کے دوران شی جن پھنگ نے مقامی کسانوں کے ساتھ   سخت مشقت بھری زندگی گزاری ۔ جنوری انیس سو چوہتر میں بیس سالہ  شی جن پھنگ اپنی نمایاں خدمات کی وجہ سے  چینی کمیونسٹ پارٹی  کے  رکن بن گئے ۔ چھی شین ہمیشہ اپنے بیٹے شی جن پھنگ کے نام خط لکھا کرتی تھیں ۔ اپنے ان خطوط میں انہوں نے بارہا شی جن پھنگ کو قوائد و ضوابط کے مطابق شفافیت کے ساتھ محنت کرنے کی تلقین کی۔شی جن پھنگ نے بھی ہمیشہ اپنی والدہ کی نصیحتوں پر عمل کیا اور والدہ کے بتائے ہوئے راستے پر مضبوطی سے کاربند رہے۔ انہوں نے شب و روز محنت کی اور اپنے فرائض کو نہایت دیانت داری سے انجام دیا۔ شی جن پھنگ نے اپنی ذات کی نفی کرتے ہوئے عوامی خدمت کو اپنی زندگی شعار بنایا۔ صدر شی جن پھنگ کے طرز حکمرانی میں ان کے عمل کی سچائی کا عکس دکھائی دیتا ہے۔جذبہ خدمت سے سر شار شی جن پھنگ چین کی ترقی کی رہنمائی کرنے کے ساتھ ساتھ خود بھی صف اول میں جدوجہد کرتے  دکھائی دیتے ہیں۔

چین کے سنہرے مستقبل کے لیے شی جن پھنگ اور ان کی والدہ محترمہ کی جدوجہد_fororder_2
چین کے سنہرے مستقبل کے لیے شی جن پھنگ اور ان کی والدہ محترمہ کی جدوجہد_fororder_3
چین کے سنہرے مستقبل کے لیے شی جن پھنگ اور ان کی والدہ محترمہ کی جدوجہد_fororder_4

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here