شی جن پھنگ کی جانب سے چین کی پہلی انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو کے لیے تہنیتی پیغام

0

چھ مئی کو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے چین کی پہلی انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو کے لیے تہنیتی پیغام بھیجا۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ چین کی میزبانی میں انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو کا انعقاد، عالمی سطح پر صارفی مصنوعات کی نمائش اور تجارتی پلیٹ فارم کی فراہمی دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ چینی مارکیٹ میں پائے جانے والے مواقع کی شراکت کے لئے مفید ثابت ہو گا، ایکسپو عالمی معیشت کی بحالی اور ترقی کے لئےموزوں ثابت ہوگی اور دنیا کو مزید معیاری صارفی اشیا فراہم کرنے کے لیے بھی سودمند رہے گی۔ امید ہے کہ تمام ممالک کے مندوبین اور مختلف حلقوں سے وابستہ شخصیات تبادلہ خیال کو فروغ دے پائیں گے، تعاون کو مضبوط بنائیں گے اور مختلف ممالک کے عوام کے مشترکہ مفادات کو آگے بڑھائیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY