امریکہ میں چینی سفیر کی سنکیانگ کے بارے میں جھوٹے بیانات کی بھرپور مذمت

0

چھ تاریخ کو امریکہ میں چینی سفیر زوئی تھین کھائی نے “خوبصورت سنکیانگ ” کے عنوان سے منعقدہ ورچوئل کانفرنس سے خطاب کیا۔ چینی سفیر نے مغربی ممالک کے سنکیانگ سے متعلق جھوٹے بیانیے کو رد کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو حقیقی سنکیانگ دیکھنا چاہیے۔ زوئی تھین کھائی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سنکیانگ سے متعلق امریکہ سمیت چین مخالف قوتوں کی سیاسی افواہوں کا اصل مقصد چین کو اندرونی طور پر نقصان پہنچانا اور تقسیم کرنا ہے۔ چینی سفیر نے اعادہ کیا کہ سنکیانگ کے امور چین کے داخلی امور ہیں۔ سنکیانگ سے وابستہ امور بنیادی طور پر انسداد دہشت گردی، انسداد انتہا پسندی اور انسداد علیحدگی پسندی کے ہیں۔ چین سنکیانگ میں بیرونی قوتوں کی مداخلت کو ہرگز برداشت نہیں کرئے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کے “جھوٹوں” نے عراق، لیبیا، شام اور دیگر بے شمار مقامات پر سانحات کو جنم دیا ہے اور دنیا کو بیدار ہونے کی آواز دی ہے۔ چین امید کرتا ہے کہ سنکیانگ میں تمام نسلی گروہوں کی آوازوں کو زیادہ سے زیادہ سنا جائے گا، اور  لوگ سنکیانگ کے خوبصورت مناظر دیکھنے آئیں گے تاکہ حقیقی سنکیانگ کو سمجھاجاسکے۔

SHARE

LEAVE A REPLY