چین کی پہلی” انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو” سات تاریخ سےشروع ہو رہی ہے

0
چین کی پہلی" انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو" سات تاریخ سےشروع ہو رہی ہے_fororder_5

چین کی پہلی انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو 7 سے 10 مئی تک ہائیکو، صوبہ ہینان میں منعقد ہوگی ۔یہ صارفی مصنوعات کے موضوع پر چین کی پہلی قومی سطح کی نمائش ہوگی ۔ نمائش میں شرکت کے لئے 69 ممالک اور خطوں سے 650 سے زیادہ کمپنیوں نے درخواست دی ہے۔ ایکسپو میں 1،300 سے زائد برانڈز شامل ہوں گے۔ شرکاء پر امید ہیں کہ اس ایکسپو  کے ذریعے  چینی مارکیٹ تک مزید رسائی میں مدد ملے گی اور چین کے ترقیاتی منافع کو  شیئر کیا جائےگا ۔میلے کے دوران 70 سے زائد نئی مصنوعات کی پریمیئر تقریبات منعقد ہوں گی اور سینکڑوں نئی ​​مصنوعات لانچ کی جائیں گی۔
اطلاعات کے مطابق پہلی صارفی ایکسپو کے لیے مجموعی نمائشی رقبہ 80،000 مربع میٹر ہوگا، جس میں بین الاقوامی نمائش کا رقبہ 60،000 مربع میٹر ہوگا۔ میڈیا کے مطابق اسے ایشیا بحر الکاہل خطے میں سب سے بڑی کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو  کا درجہ حاصل ہو جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here