جی سیون وزرا خارجہ کے اجلاس نے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرکے زمانے کے رجحان کی نفی کی ہے ،چین کی وزارت خارجہ

0

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے چھ مئی کو رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ جی سیون وزراء خارجہ کے اجلاس نے چین کے اندرونی معاملات  میں مداخلت کی ہے ،چین اس کی سخت مذمت کرتا ہے۔اطلاع کے مطابق  جی سیون  وزراء خارجہ کے اجلاس کے اعلامیے میں چین کے سنکیانگ،تبت ،ہانگ کانگ سمیت دیگر معاملات پر توجہ دینے کا  مطالبہ کیاگیاہے  اس کے علاوہ  عالمی ادارہ صحت میں تائیوان کی شمولیت کی حمایت کا بھی  اظہار کیا گیا۔
ایک اور اطلاع کے مطابق نیوزی لینڈ  کی وزیر اعظم جسنڈا آرڈرن  نے حال ہی میں کہا ہے کہ کوئی بھی ملک چین کے جغرافیائی اسٹریٹجک اثرورسوخ کو نظر انداز نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ ایک چین کی پالیسی پر ثابت قدم رہے گا۔وانگ وین بین نے اس کی تعریف کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here